Posts

Showing posts from September, 2018

تعزیہ اور محرم کی غلط رسومات اہلسنت کی نظر میں

تعزیہ اور محرم کی غلط رسومات اہلسنت کی نظر میں  محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اسلام دنیاکا واحد مذہب ہے جس کا اسلامی سال محرم الحرام میں حضرت فاروق اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ‘ حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاء کی بے مثال قربانی سے شروع ہوکر حضرت اسماعیل علیہ السلام کی لازوال قربانی پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ مگر کتنے افسوس کی بات ہے کہ محرم الحرام شروع ہوتے ہی تعزیہ داروں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ دلوں میں شادیانے بجنے لگتے ہیں‘ مال جمع کرنے کا سیزن آجاتا ہے۔ فورا پرانے تعزیئے ازسر نو بننے شروع ہوجاتے ہیں جبکہ جنہوں نے اپنے پرانے تعزیئے ڈبو دیئے ہوتے ہیں‘ وہ دوبارہ تعزیئے بنانے میں مصروف عمل ہوجاتے ہیں۔ اسٹیل‘ پیتل اور چاندی سے تیار کردہ مصنوعی ہاتھ‘ پائوں‘ آنکھوں اور بازو کی تیاری شروع ہوجاتی ہیں۔ ان کا کاروبار عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ ہرے کپڑے اور نیلے پیلے دھاگے فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوجاتی ہے۔ بعض عورتیں اپنے بچوں کو شہدائے کربلا رضوان اﷲ علیہم اجمعین کا فقیر بناتی ہیں جوکہ ان بچوں کو مانگ کر کھلاتی ہیں۔ بعض بدنصیب سنی حضرا...