آجکل مرد حضرات اپنے کان میں بالی پہنتے ہیں کیا یہ جائزہے؟

آجکل مرد حضرات اپنے کان میں بالی پہنتے ہیں کیا یہ جائزہے؟ 
الجواب بعون الملك الوهاب
مردوں کا ناک، کان، ہاتھ یا پاؤں میں بالی، کنگن اور اسی طرح کے زیور پہننا  ناجائز وحرام ہے؛
کیونکہ ایسا کرنا عورت سے مشابہت ہے اور عورت سے مشابہت حرام ہے۔ بخاری شریف میں ہے:
عَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ .
ترجمہ:
 مرد جو عورتوں کی مشابہت کرتےہیں اور عورتیں جو مردوں سے مشابہت کرتیں ہیں  پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔
[ صحيح البخاری، کتاب اللباس، باب المتشبھون بالنساء والمتشبھات بالرجال، جلد: 7، صفحہ: 159،  حدیث(5885)،  دار طوق النجاۃ بیروت]۔  واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔

Comments

Popular posts from this blog

گونگے جانور کی قربانی کا حکم

دوران نماز بار بار ریح خارج ہو تو کیا حکم ہے