عید کے موقع پرچھوٹے بچوں کو مہندی لگانا

عید کے موقع پرچھوٹے بچوں کو مہندی  لگانا
سوال
عموما عید وغیرہ کے موقع پر عورتیں اپنے چھوٹے بچوں کے ہاتھوں کو مہندی لگاتی ہیں اور یہ کہتی ہیں یہ تو بچے ہی ہیں ۔ کیا یہ عمل شریعت کے لحاظ سے درست ہے ؟
............................................................................
جواب:
............................................................................
خواتین کا یہ عمل نامناسب ہے کیونکہ مہندی لگانا صرف عورتوں کے لئے بطور زینت کے مشروع اور جائز ہے
بچوں کے ہاتھ اور پیر کو مہندی لگانامناسب نہیں ہے
البتہ بطور علاج ضرورت کی وجہ سے لگانا جائز ہے ۔
فتاوی عالمگیری ج 5 ص 359 میں ہے
’’ و لا ينبغی ان يخضب يدی الصبی الذکر و رجله الا عند الحاجة و يجوز ذلک للنساء
ترجمہ
بچوں کے ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگانا بغیر حاجت کہ جائز نہیں
بہرحال عورتوں کیلئے جائز ہے
کذافی الينابيع ‘‘ ۔

Comments

Popular posts from this blog

گونگے جانور کی قربانی کا حکم

دوران نماز بار بار ریح خارج ہو تو کیا حکم ہے

آجکل مرد حضرات اپنے کان میں بالی پہنتے ہیں کیا یہ جائزہے؟